چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) جمعہ کی شب ڈھائی بجے دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی سے 60دکانیں اور تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ خسارے کا ابتدائی اندازہ 40کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان نے تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، صدرتجار یونین دروش حاجی شاد محمد خان ، ممبر تحصیل کونسل شیر نذیر، سوشل ورکر ریاض حسین کامل کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرکے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ان دکانوں میں 7آٹواسٹور، 21ورکشاپ، 26کباڑ خانے، 3 گھر اور جنرل اسٹور شامل تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آگ بجھانے والے