283

یونیسیف کی مالی معاونت سے اے کے آرکے ایس پی کے واش پراجیکٹ کے تحت بونی کے مقام پر ایک آگہی نشست

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) یونیسیف کی مالی معاونت سے اے کے آرکے ایس پی کے واش پراجیکٹ کے تحت بونی کے مقام پر ایک آگہی نشست منعقد ہوئی جس میں مقامی سکولوں کے بچوں اور بچیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں معلومات فراہم کئے گئے ۔ اس موقع پر پروگرام کے سوشل آرگنائزر حنا مراد نے طلباء اور خواتین کو گھروں کی صفائی، مختلف جگہوں میں کام کے دوران اور کام کے بعد صفائی کا خیال رکھنے اور روزمرہ زندگی میں صفائی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف تدابیر پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ اس پراجیکٹ کے تحت 25واٹر سپلائی پراجیکٹ مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ 30گروپ لیٹرین تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں تعمیر کئے گئے ۔ سی سی ڈی این کے چیرمین سرتاج احمد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صفائی کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور طلباء پر زور دیا کہ وہ ٹیکنیکل تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز کریں جس کے ساتھ قوم کا مستقبل وابستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں