چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) یونیسیف کی مالی معاونت سے اے کے آرکے ایس پی کے واش پراجیکٹ کے تحت بونی کے مقام پر ایک آگہی نشست منعقد ہوئی جس میں مقامی سکولوں کے بچوں اور بچیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں معلومات فراہم کئے گئے ۔ اس موقع پر پروگرام کے سوشل آرگنائزر حنا مراد نے طلباء اور خواتین کو گھروں کی صفائی، مختلف جگہوں میں کام کے دوران اور کام کے بعد صفائی کا خیال رکھنے اور روزمرہ زندگی میں صفائی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف تدابیر پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ اس پراجیکٹ کے تحت 25واٹر سپلائی