235

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورہ چترال کے دوران چترال یونیورسٹی کا دورہ کرے۔طلباء چترال یونویرسٹی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)یونیورسٹی آف چترال کے طلباء اور طالبات نے وزیراعظم پاکستان سے دسمبر میں دورہ چترال کے موقع پر چترال یونیورسٹی کے دورے کا مطالبہ کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چترال یونیورسٹی کا دورہ کرینگے۔اور نوزائیدہ یونیورسٹی کی تعمیر وترقی کیلئے مزید فنڈزکا اعلان کرینگے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ چترال یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء وزیراعظم کے دورے کا بے صبری سے منتظر ہیں۔طلباء نے چترال سے منتخب ایم این اے شہزادہ افتخار الدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کوششوں سے وزیراعظم کے دورہ یونیورسٹی کو یقینی بنائے۔واضح رہے وزیراعظم پاکستان کا دسمبر میں چترال کا دورہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم چترال میں میگاپراجیکٹس کا افتتاح کرینگے۔جن میں چترال کو گولین گول بجلی گھر سے 30میگاواٹ بجلی دینا بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں