چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) شہید اسامہ کیریر اکیڈمی چترال کے زیر اہتما م سائنس میلہ اتوار کے روز تقریب تقسیم انعامات کے ساتھ احتتام پذیر ہوگیاجس میں سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں اور کالجوں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ممتاز احمد وردگ ، فرنٹئر کور پبلک سکول کے پرنسپل رحیم اللہ اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ چترال کے طلباء وطالبات میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے اور اظہار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسابقت کا دور شروع ہوچکا ہے اور اس دور میں صرف اور صرف محنت اور قابلیت کی جیت ہوتی ہے اور سائنس وٹیکنالوجی میں آگے جانے والے اقوام ہی اب دنیا کی رہنمائی کررہے ہیں جبکہ حکمت اور سائنس مسلمانوں کا میراث تھا ۔ انہوں نے چترال کے شہید ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایک سال کے مختصر عرصے میں ایڈمنسٹریشن کے ہر شعبے میں نمایا ن تبدیلی لائی اور چترال کے عوام کا دل جیت لیا اور چترال میں نوجوان نسل کی