Site icon Daily Chitral

25دسمبر سے چترال کو گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی دی جائیگی/چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیسکو

پشاور ( چترال  رپورٹ ) چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیسکو پشاور شبیر احمد نے کہا ہے کہ گولین گول ہائیڈل پاور اسٹیشن کی پہلی یونٹ سے 25دسمبر سے بجلی کی پیداوار شروع ہوجائیگی۔ جو چترال کے صارفین کو دی جائیگی۔ گزشتہ روز پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ گولین گول پاور پراجیکٹ کی پہلی یونٹ 38میگاواٹ ہے ۔ تاہم 25دسمبر تک پانی کی بہاؤ انتہائی کم ہوگی ۔ جس کی وجہ سے دس میگاواٹ تک بجلی پیدا ہوگی جو چترال کے دو گرڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ اور دروش کے زریعے مقامی لوگوں کو ہی دیں گے۔ چیف ایگزیکٹیو نے مذید بتایا کہ اگلے سال تک بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن چترال سے چکدرہ تک بچھائی جائیگی جس کے بعد دیگر علاقوں کو بھی بجلی دے سکیں گے۔ انھوں نے بجلی گھر کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے واٹر اینڈ پاور ایک ہی محکمہ کے تحت تھے جس کی وجہ سے کام جلدی ہوتھے تھے ۔ اب چونکہ واٹر اور پاور الگ الگ محکمہ بن گئے ہیں جن کے درمیان رابطہ کاری کا فقدان کام میں خلل کا سبب بن رہا ہے ۔ تاہم 25دسمبر سے چترال کو بجلی دینے فیصلہ ہوچکا ہے  /

Exit mobile version