چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) نیشنل پولیو کو آرڈنیٹر ممتاز لغاری نے افغانستان سے پولیو وائرس کی مکنہ چترال منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اور اس سلسلے میں چترال سے ملنے والی اٖفغان بارڈر پر خصوصی انتظامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ چلڈرن ہسپتال چترال میں پیر کے روز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ ،ڈپٹی ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹرفیاض رومی، ای پی آئی کو آردنیٹر ڈاکٹر محمد ارشاد ، ڈاکٹر توکل و دیگر موجود گی میں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ، کہ دیامر گلگت اور افغانستان میں پولیو کیس کے انکشافات کے بعد چترال پولیو کے حوالے سے انتہائی رسک پر ہے ۔ اور ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ کہ کس طرح چترال کو ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس حوالے سے وہ اُن مقامات کی وزٹ کریں گے ۔ جو بارڈر کے قریب تر ہیں ۔ اور خطرے کی زد میں ہیں ۔ انہوں