216

پی ٹی آئی اور جے یوآئی(س)کا مشترکہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام (س)نے آئندہ الیکشن میں متفقہ طور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے.

مولاناسمیع الحق کے گھر ہونے والی ملاقات میں عمران خان کے علاوہ پرویز خٹک بھی موجود تھے۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف اورجے یوآئی(س)میں بہت سے معاملات پرہم آہنگی ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام سیاستدانوں کوایک پیج پرہوناہوگا ،پاکستان کوکرپشن سے پا ک کرناہم سب کی ذمہ داری  عمران خان نے مزید کہا کہ دینی علوم کے اداروں کے اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے چاہتے ہیں،انہوں نے اس موقع پر خیبرپختونخوامیں جمعیت علمائے اسلام (س)کی جانب سے اسلامی اقدام کی حمایت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔جمیعت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ مشترکہ طور پرآنے والے چیلنجز کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں