398

خیبرپختونخوا میں ضلع ناظمین کیلئے تربیتی ورکشاپ کے انتظامات مکمل،پانچ اور چھ اکتوبر کو پشاور میں منعقدہ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا میں ضلع ناظمین کیلئے تربیتی ورکشاپ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پانچ اور چھ اکتوبر کو پشاور میں منعقدہ اس ورکشاپ کا اہتمام صوبائی حکومت نے ایک عالمی ادارے کے تعاون سے کیا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کرینگے اس موقع پر وہ ناظمین کو مقامی حکومتوں کے قیام و انصرام سے متعلق صوبائی حکومت کے ویژن سے اگاہ کرینگے نیز ان سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی نیز ترقیاتی عمل میں عوام کو بااختیار بنانے کے پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کرینگے ورکشاپ سے خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عنایت اللہ خان اور چیف سیکرٹری امجد علی خان بھی خطاب کرینگے اور ضلع ناظمین کو صوبائی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر پالیسی گائد لائنز سے بتائیؓ گے سب نیشنل گورننس پروگرام (ایس این جی) نامی ادارے کے فنی تعاون سے شروع کردہ اس ورکشاپ کا مقصد نومنتخب ضلع ناظمین کو مقامی حکومتوں کے بنیادی اصولوں اور مبادی پہلوؤں و انتظامات بالخصوص مالی اور ترقیاتی اہداف کے حصول کے ضوابط و طریقہ کار سے اگاہ کرنا ہے جس کا دائرہ کار بعد ازاں تحصیل اور ویلج و نیبرہوڈ کونسلوں کے سربراہان تک بھی بڑحایا جائے گا ورکشاپ میں ناظمین کو متعلقہ ماہرین کی وساطت سے مالی و ترقیاتی نظم و ضبط پر بحث میں حصہ لینے اور سوال و جواب کے بھرپور مواقع بھی دئیے جائینگے ۔

عنایت اللہ کاکمشنرزکوبڑے شہروں کی خوبصورتی پروگرام پرعمل تیزکرنے کی ہدایت
پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے صو بے کے چھ بٹر ے شہروں کو ہا ٹ ، بنو ں،ڈیرہ اسماعیل خا ن، مر دان، سوات اور ایبٹ آباد کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کا کام تیز کرنے کیلئے متعلقہ ڈویژنل کمشنرز کو ترجیحی بنیاد پر اقدامات کرنے اور نگرانی کا عمل زیادہ موثر بنانے کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں تحریری مراسلہ بھی جاری کیا ہے واضح رہے کہ ڈویژنل ہیڈ کو ا ٹر شہروں کی خو بصورتی اور ترقی کیلئے جا ری پروگرام کے تحت ایک ارب ساڑے 29 کروڑ روپے منظو ر ہوئے ہیں اور محکمہ خزانہ نے 40 کروڑ روپے جاری بھی کئے تاہم سینئر وزیر نے حال ہی میں اپنے دفتر بلدیات سیکرٹریٹ پشاور میں شہری خو بصو رتی کے اس پروگرام پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کے دوران جس میں وزیر اطلاعا ت و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی، سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شا ہ، کمشنر ز اور دیگر متعلقہ ڈویژنل، ضلعی اور میونسپل حکام نے شرکت کی عدم اطمینان کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود پروگرام پر پیشر فت نہ ہو نے کے برابر ہے اُنہو ں نے متعلقہ ڈویژنل کمشنر ز کوپروگرام کا فوکل پرسن مقرر کرتے ہو ئے ہدایت کی کہ انکی زیرنگرانی ضلعی اور میو نسپل انتظامیہ ان ڈویژنل شہروں کی خوبصورتی اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھتے ہوئے یقینی بنائے سینئر وزیر نے تازہ مراسلے میں کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پروگرام کے تحت بڑے شہروں کے آغاز حدود پر شایان شان آرائشی صدر دروازوں کی تعمیر فوری مکمل کی جائے جبکہ اندرون شہر خوبصورتی کا کام بھی تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے پر سست رفتاری سے متعلق انہیں عوامی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں جن کا ازالہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں