329

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ہمسائیہ ملک چین سے ماہرین امراض چشم پر مشتمل ڈاکٹروں کی 11رکنی ٹیم گلگت پہنچ گئی

گلگت : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت
ہمسائیہ ملک چین سے ماہرین امراض چشم پر مشتمل ڈاکٹروں کی 11رکنی ٹیم گلگت پہنچ گئی ہے جو گلگت بلتستان میں دس دن قیام کرے گی اور اس دوران 200 سے زائد مریضوں کا مفت علاج و آپریشن کرے گی. گلگت پہنچنے پر ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت ریجن ڈاکٹراسرار الدین اور انتظامیہ نے چائینز ڈاکٹروں کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے مہمانوں ڈاکٹروں کو بریفنگ دی اور تحائف پیش کئے۔چائینز ڈاکٹروں کی ٹیم کے انچارج پروفیسر چانگ بین چی کی قیادت میں آنے والی ماہرین امراض چشم کی ٹیم ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں رجسٹرڈ مریضوں کا آپریشن کرے گی. ٹیم روزانہ5آپریشن کرے گی .
ہمسایہ ملک کی ٹیم اپنے ساتھ جدید قسم کی مشینری اور ادویات بھی لائے ہیں جو دوران آپریشن استعمال ہو گا اور بعد میں یہ مشینری ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت کو بطور عطیہ دی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں