320

چترال کےعلاقہ دروش,ایون سمیت ملک کے 59 مختلف مقامات پر ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس کی تنصیب کا کام جاری

سوئی سدرن و سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنیوں کی جانب سے ملک کے 59 مختلف مقامات پر ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد ان علاقوں کو گیس پہنچانا ہے جہاں قدرتی گیس کی سہولت میسر نہیں، اس اقدام سے ان علاقوں میں جنگلات کی کٹائی کی حوصلہ شکنی ہوگی اورلوگوں کو سستا ایندھن فراہم ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان پلانٹس پرایل پی جی کے ساتھ ہوا کو مکس کیا جائیگا اورانہیں قدرتی گیس کی طرز پر پائپ لائنوں کے ذریعے صارفین تک پہنچایا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں بیور، بان، کرباگلہ دیوال، کمپنی باغ، تریٹ، روات، گھوڑاگلی، اریاری، کروڑ، کوٹلی سلطان، سھنتان والہ کھوٹی، لہترار اور پنگر جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقوں دروش، بالاکوٹ اورآئیون میں یہ پلانٹس نصب ہوں گے۔اسی طرح آزادجموں وکشمیر کے علاقوں مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی، پلندری، باغ، دھیرکوٹ، بھمبر اور گلگت سٹی میں بھی یہ پلانٹ نصب ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کے تحت سندھ میں عمرکوٹ اور تھر اوربلوچستان میں ژوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، خاران، موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، تربت، خضدار، اوتھل، ونڈر،مسلم باغ، کلی خان زئی، شیرانی، سنجاری، چاغی، پنجگور، ہمال، واشک، واڈ، بارکھان، بولان کچھی، انجیرہ، گانڈوا، جھل مگسی، آواران اوربیلہ میں ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس کی تنصیب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں