چترال ( محکم الدین ) آواز ڈسٹرکٹ فورم چترال کے تعاون سے ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے زیر اہتمام ایک کھلی کچہری اے وی ڈی پی ٓفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈی ایس پی ظفر احمد ، ایس ایچ او تھانہ ایون آمان اللہ کے علاوہ علاقائی عمائدین چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی ، ناظم وی سی ایون مجیب الرحمن ، ڈاکٹر آر ایچ سی ایون ولی خان ، ڈی ایس پی ( ر) محمد صابر سابق ممبر جندولہ خان ، ممتاز سوشل ورکر عنایت اللہ اسیر مختلف تنظیمات کے صدور جنرل سکیرٹری اور مردو خواتین نے شرکت کی ۔ کھلی کچہری میں منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس کے اقدامات اور عوام الناس کا تعاون خصوصی ایجنڈا تھا ۔ جس پر اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء نے ایون پولیس کی طرف سے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور کہا ۔ کہ منشیات کی فروخت اور استعمال میں بہت کمی آئی ہے ۔ تاہم اس کے خاتمے یا مزید کمی لانے کیلئے پولیس اپنی کاروائی جا رکھے ۔ عوام اُن کے ساتھ بھر پور تعاو ن کرے گا ۔ عمائدین نے نوعمر موٹر سائیکل سواروں کے سلسلے میں انتہائی تشویش کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ سڑک پر موٹر سائیکل چلانے کے اُصولوں سے بے خبر نوعمر لڑکے جس تیز رفتاری سے سڑکوں پر گھومتے ہیں ۔اُس سے ہر وقت راہگیروں کو جان کا خطرہ درپیش ہو تا ہے ۔ جبکہ کئی اموات بھی واقع ہوئی ہیں ۔ اس لئے نو عمر لڑکوں کو موٹر سائیکل چلانے سے روکنے کیلئے سختی سے کاروائی کی جائے ۔ تاکہ اُن کی اپنی اور دوسروں کی جانیں محفوظ رہ سکیں ۔ انہوں نے پولیس سے یہ بھی مطالبہ کیا ۔ کہ سکولوں کی چُھٹی کے موقع پر اوباش قسم کے لڑکوں کو مختلف آمدورفت کی جگہوں پر کھڑے ہونے سے روکا جائے ۔ تاکہ سکول کی بچیاں بغیر کسی مشکل کے اپنے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں