360

ڈرائیورحضرات اپناقبلہ درست کریں عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کاموقع کبھی نہیں دیں گے؍اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے جمعرات کے روزبکرآباد کے مقام پر چترال سے پشاوراوراسلام آبادآنے والے اورلوکل سروس کرنے والے ٹیکسی گاڑیوں کواضافی کرایہ لینے پر20گاڑیوں کودستی چالان کرکے 38ہزارروپے جمع کئے اور30گاڑیوں سے کرایے کی مدمیں لے گئے اضافی رقم لے کرمسافروں کوواپس کئے اورکئی گاڑیوں کوایف آئی آرکرکے اْن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیورحضرات اپناقبلہ درست کریں عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کاموقع کبھی نہیں دیں گے۔انہوں نے عوام پرزور دیا کہ وہ کرایہ نامہ کے عین مطابق کرایوں کی ادائیگی کریں اور کرایہ نامہ نہ رکھنے اور اس سے زائد وصول کرنے والوں کی شکایت ضلعی انتظامیہ اورلوکل پولیس کے پاس درج کر یں۔انتظامیہ اورمقامی پولیس اْن کے خلاف فوری کارروائی کریگا ۔انہوں نے کہاکہ چترال سے باہرجانے والے گاڑیوں کے کرایے مقررکئے گئے جس پرسختی سے عمدرآمدکرنے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گوہربھی اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں