271

ہمارے مخالفين کی ناکامی چترال کے عوام کی جيت ہے/خديجہ سردار

حقوق کيلئے آواز اُٹهائی تهی ۔ جو حق او ر سچ کی آواز تهی يہی وجہ ہے کہ آج چترال کی عدالت نے ہمارے حق ميں فيصلہ ديکر يہ ثابت کرديا کہ ہم حق پر تهے۔ عوامی نيشنل پارٹی ملاکنڈ ڈويژن کے جوائنٹ سيکريٹری اور صوبائی کونسل کے ممبر خديجہ سردار نے کہا ہے کہ انهوں نے پہلی مرتبہ خواتين کو ليکر چترال کے عوام کیبتايا کہ دو سال پہلے انهوں نے ديگر خواتين کو ليکر جغورکے مقام پر بجلی کی ناروا لوڈ شيڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہره کيا تها۔ جبکہ ان کے مخالفين نے ان کے خلاف پوليس ميں سڑک بند کرنے کے الزام  ميں ايف آئی آر درج کروائے تهے۔ جو کہ انسانی حقوق کے خلاف ورزی تهی جبکہ ہم نے انسانی حقوق پامال ہونے کی وجہ سے احتجاج کئے تهے۔ انهوں نے بتايا کہ گزشتہ آٹهاره دنوں سے اسلام آباد ميںسينکڑوں افراد سڑک بلاک کرکے دهرنے ميں بيٹهے ہوئے ہيں مگر ان کے خلاف ابهی تک کوئی قانونی کاروائی نہيں ہوئی ہے ۔ جبکہ ہم نے صرف ايک گهنٹہ روڈ پر احتجاج کيا تو قانون کے گرفت ميں آئيے۔ تاہم ہميشہ حق اور سچ کی جيت ہوتی ہے۔ يہی ہوا کہ آج ہم سول جج کی عدالت سے باعزت طور پر بری ہوگئے۔ جوکہ ہمارے مخالفين کی ناکامی چترال کے عوام کی جيت ہے۔ انهوں نے مذيد کہا کہ ميں چترال کے عوام کی حقوق کيلئے آئنده بهی لڑتی رہونگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں