چترال(ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے ہفتے کے روزچترال بازارمیں سوختنی لکڑی فروشوں اوردوکانوں کے چیکنگ کے دروران ناقص صفائی معیاری بٹہ نہ رکھنے پر پانچ لکڑی ٹال اورتین دکانوں کوسیل کردیااورتین سوختنی لکڑی فروشوں کوپانچ پانچ ہزارروپے دستی جرمانے کئے ۔ا س موقع پرتمام سوختنی لکڑی فروشوں کوسختی سے ہدایت کی کہ تول کے لئے معیاری بٹہ استعمال کریں پتھروغیرہ کوبٹہ کے طورپراستعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے پتھروں کوبطوربٹہ استعال کرنے صفائی کاخیال نہ رکھنے پر پانچ لکڑی فروشوں کے ٹال اورتین دوکانوں کوسیل کردیا۔ انہوں نے لکڑی کا کاروبار کرنے والے ٹل مالکان کو زیادہ مقدار میں لکڑی مارکیٹ پہنچانے کی ہدایت کی۔انہوں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ چوری چھپے زیادہ قیمت پر جلانے کی لکڑی خرید نے کے بجائے انتظامیہ کی نوٹس میں لائیںآپ کومناسب ریٹ پر لکڑی مل جائے گا۔ مارکیٹ