47

چینی ڈاکٹرزکاگلگت ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پچاس سے زائدمریضوں کا کامیاب علاج

گلگت۔/چینی ڈاکٹروں پرمشتمل گیارہ ارکان کی ٹیم نے گلگت ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آنکھوں کے مرض میں مبتلا50 مریضوں کا کامیابی سے علاج کیا۔تفصیلات کے مطابق چینی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی 11ارکان پرمشتمل ٹیم کے ماہرڈاکٹروں نے گلگت بلتستان کے دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے پچاس مریضوں کاعلاج کیا، اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریض حمید کاکہناتھاکہ وہ چائنیزڈاکٹروں کی بدولت دیکھنے کے قابل ہوگئے ہیں اوروہ انکے طریقہ علاج سے کافی خوشگوار تبدیلی محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ2002سے نابیناتھا اورمیرا علاج اورآپریشن27نومبرتک جاری رہیگا۔سیکرٹری ہیلتھ سعید اللہ خان نیازی کے مطابق چینی ڈاکٹرزاپنے ساتھ قیمتی وجدیدمشینری لائے ہیں جوآخرمیں ضلع ہیڈکوارٹرہسپتال گلگت کوعطیہ کردی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email