386

روان مہینے کی 30تاریخ این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہوگی؍بعدمیں غیررجسٹرڈاین سی پی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی

چترال (نامہ نگار)مجازحکام نے چترال میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے ل ئے 30نومبرکوآخری تاریخ مقررکیاہے تفصیلات کے مطابق ملاکنڈڈویژن میں موجودنان کسٹم پیڈگاڑیوں کی رجسٹریشن کے جاری مہم کے حوالے سے کمشنر ملاکنڈڈویژن کی صدرات میں منعقدہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ روان مہینے کی 30تاریخ این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہوگی جس کے بعدغیررجسٹرڈگاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔اس حوالے سے چترال پولیس نے گاڑی مالکان کوخبردارکیاہے کہ آخری تاریخ تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہرحال میں مکمل کرلیں کیونکہ حتمی تاریخ میں مزیدتوسیع نہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جس کے بعدغیررجسٹرڈاین سی پی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ۔چترال پولیس ذرائع کے مطابق ہزاروں گاڑیاں رجسٹرڈ کی جاچکی ہیں جبکہ بڑی تعدادمیں کٹ گاڑیاں موجودہیں جن کے مستقبل کاکوئی پتہ نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں