238

اساتذہ کرام اوردوسرے عملے کی کارکردگی کوجانچنے کے لئے ایک طریقہ کارتشکیل دیاگیاہے

پشاور۔صوبائی وزیر تعلیم محمدعاطف خان نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں ،اساتذہ کرام اوردوسرے عملے کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کارکردگی کوجانچنے کے لئے ایک طریقہ کارتشکیل دیاگیاہے جو سائنسی بنیادوں پر ان کی کارکردگی کاتعین کرے گااوراسی جائزے کے بنیاد پراچھے نتائج دینے والوں کوپرکشش انعامات اورترقی کے مواقع دئیے جائیں گے جبکہ خراب نتائج کے حامل ،سست اورکمزور اداروں اوراہلکاروں کا محاسبہ کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ تعلیم سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٓاٹھویں ،نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج طلبہ اوراساتذہ کی حاضری ،نئے داخلوں کا اندراج اوردوسرے انتظامی معاملات کے معیار کو نئے تشکیل شدہ طریقہ کارمیں شامل کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے مد نظر رکھا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ تعلیمی ادارے اوراساتذہ کرام ایک ایسا پرکشش تعلیمی ماحول بنائیں جس کی جانب بچے خود بخود کھنچتے چلے آئیں اوروہ تعلیم کے حصول کے لئے دلچسپی اور پورے لگن کے ساتھ ڈٹ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر تعلیمی ادارے اوراساتذہ کرام دل سے کام کرنا شروع کردیں تو وہ اس ملک اورقوم کی تقدیر کو بدلنے کے لئے کافی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں