232

ریشن نالے سے براہ راست پانی پینے سے علاقے میں گردوں کی بیماری عام ہوگئی جبکہ کینسرسے متاثرافرادکی تعدادمیں خطرناک حداضافہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)ریشن نالے سے براہ راست پانی پینے سے علاقے میں گردوں کی بیماری عام ہوگئی جبکہ کینسرسے متاثرافرادکی تعدادمیں خطرناک حداضافہ ہواجوکہ گذشتہ چھ ماہ کے دروان دس سے زیادہ ہے ۔ریشن میں بیسک ہیلتھ یونٹ کی عوامی کمیونٹی کے صدرنورعالم خان بابک نے چترال پریس کلب میں میڈیاکوبتایاکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارنمنٹ کی واٹرسپلائی اسیکم کے ساتھ واٹرٹینک نہ ہونے کی وجہ سے ریشن کی ڈیڑھ ہزارگھرانے پینے کی صاف پانی سے محروم ہیں اورنہیں انتہائی گدلاپانی استعمال کرناپڑرہاہے جس میں ریت اورمٹی کے ذرات کاتناسب بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ باربارتوجہ دلانے کے باوجودمحکمہ آبنوشی نے واٹرٹینک تعمیرکرکے پانی کی فلٹریشن اورصفائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کہاکہ ریشن بجلی گھرکی پاؤرچینل کی تعمیرکے لئے ڈیڑھ کلومیٹرٹنل کاملبہ ریشن گول کے پانی میں شامل ہوگیاہے اورپتھرکے ذرات پائپ لائن کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعدگردوں کی تباہی کاباعث بن رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں پچاس فیصدسے ذیادہ افرادگردوں کے عارضے میں مبتلاہوگئے ہیں اورکینسرکے مریضوں کی تعداد میں بھی برابراضافہ ہوتاجارہاہے جن میں اکثریت کانظام انہظام گدلے پانی کی وجہ سے متاثرہوتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں