چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان پیپلز پارٹی کی پچاسویں یوم تاسیس چترال میں منائی گئی جس میں پارٹی کے ضلعی صدر ا ور ایم پی اے سلیم خان اوردوسرے قائدین اور کارکنان نے جمہوریت ، غریب عوام کی خدمت ، اسلام کی سربلندی اور ملکی استحکام کے لئے پارٹی کے بانی شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ شہیدوں کی پارٹی ہے جنہوں نے اس ملک کی غریب کے لئے جان کی بازی لگادی اور انہوں نے کبھی اصولوں کی سودا بازی نہیں کی اور نہ ہی ظالم کے آگے سرجھکایا اور نہ کسی سے زندگی کی بھیک مانگی اور اسی سرزمین پر اپنا خون بہادیا۔ ارندو سے لے کر یارخون اور تورکھو تک دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کی گولڈن جوبلی کی مبارک باد دی اور کہاکہ شہید بھٹو کا اسٹائل اپنانے کی کوشش بہت لیڈر کرتے ہیں لیکن ان جیسے کام کرنا کسی کے بس کی بات نہیں جس نے ملک کو