230

اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے تجاریونین چترال کی مدت پوری ہونے پرعبوری کابینہ تشکیل دے دیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے تجاریونین چترال کی مدت پوری ہونے پرعبوری کابینہ تشکیل دے دیا جوکہ اپنی پہلی فرصت میں انتخابات منعقد کرکے یونین کا انتظام منتخب افراد کے حوالے کرے گی۔ اس سلسلے میں کو معروف شخصیت الحاج عیدالحسین عبوری صدر مقرر کیا گیا جبکہ حاجی محمد ظفر خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ اے سی چترال نے اپنے دفتر میں اس سلسلے میں منعقدہ ایک اجلا س میں فیصلہ کیاکہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے چترال بازار میں دکانداروں کی انتخابی فہرست مرتب کرنے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر تجار یونین کے سابق کابینہ کے رہنماگان حبیب حسین مغل،منظور قادر،میر صوات اور اپوزیشن کی طرف سے حاجی محمدجلیل،شبیراحمد اور کفایت موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں