340

ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں نے بونی بازار سولر اسڑیٹ نظام کاباقاعدہ افتتاح کے بعد بونی میں قائم دیدار گاہ کا دورہ کیا

بونی ( جمشید احمد)جمعرات کے روز ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں نے بونی بازار کے لیے اسی لاکھ روپے کی لاگت سے سولر اسڑیٹ نظام زیر نگرانی ٹی ایم اے مستوج کا باقاعدہ افتتاح کیا اور حاضریں سے خطاب کی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چترال کی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں جس سے کئی میگا پراجیکٹ چترال میں جاری ہیں جس سے علاقہ ترقی کرے گا اس کے علاوہ چترال گرم چشمہ روڈ ،کلاش ویلی زروڈ، اوویر تا تریچ شاگروم روڈ، گیس پلانٹ اور مختلف مقامات پر یوٹیلیٹی اسٹور ز وعرہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے سلسلے میں ہر ممکن کوشیش کی جارہی ہے گولین گول ہائیڈو پاور پراجیکٹ سے اس ماہ کے اخر تک چترال سمیت سب ڈویژن مستوج کو بھی بجلی دی جائے گی جس سے اس علاقے کا بجلی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے بونی بازار کا سولر نظام کی بات کر تے ہوئے کہا کہ اس نظام سے بازار کا روشنی کا مسئلہ فی حال حل ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کے بونی آمد کے سلسلے میں بازار ایریا میں لوگوں کوروشنی کے سلسلے میں سہولت میسر ہوگی ۔ اور انہوں نے اس سولر اسڑیٹ نظام کو ہز ہائی نس پرنس کریم آغاخان کی تشریف اوری کے موقع کے لیے dedicate کیا. اس کے بعد بونی میں قائم دیدار گاہ کا بھی دورہ کیا گیاجو کہ اسماعیلی کمیوٹی کے روحانی پیش واہز ہائی نس پرنس کریم آغاخان کی تشریف اوری کے لیے قائم کی گئی ہے اس سلسلے میں بونی میں دیدار کے لیے تقریبا ایک سو اسی کنال پرمحیط ایک خوبصورت دیدار بنایا گیا ہے جس میں ہزاروں اسماعیلی کمیوٹی کے افراد اپنے روحانی پیش وا پرنس کریم آغاخان کا دیدار کریں گے اس سلسلے میں سب ڈویژن مستوج کے دور دراز سے آنے والوں کے لیے اوی لشٹ میں پارکینک کا انتظام کیا گیا ہے اور دیدار گاہ پہنچنے کے لیے دریا کے اوپر پل بھی تعمیر کی گئی ہے تمام انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔ اس سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں بونی میں قائم دیدار گاہ کا خصوصی دورہ کیا ان کے ہمراہ پارٹی کارکنان کے علاوہ معتبرات علاقہ بھی موجود تھے انہوں نے دیدار گاہ کا دورہ کیا اور دیدار گاہ میں اسماعیلی کمیو نٹی کے افراداورپروگرام منتظمیں سے ملاقات کی اور دلی ھمدردی کا اظہار کیا ۔موقع پر ریجنل کونسل کے پریذیڈنٹ عبدالعفار، لوکل کونسل کے پریذیڈنٹ امتیاز عالم انتظامی امور کے انچارج سابق پریذیڈنٹ لوکل کونسل منیجرامیرافضل، دیدارگاہ پروگرام سیکورٹی انچارج سابق ایس ڈی پی او محمد ولی شاہ اور منتظمین کی کثیر تعداد موجود تھے صدر لوکل کونسل امتیاز عالم نے کونسل کی طرف سے مہمانوں کو خوش امدید کہا ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں اور اس کے ساتھ ائے ہوئے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کی بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے سیاست فرقہ واریت سے پاک ہوکر دیدار گاہ کی تعمیر اور دوسرے کاموں کے سلسلے میں ہمارے شانہ بشانہ کام کیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیااس سلسلے میں ہم سب کے مشکور ہیں اور ایم این اے شہزادہ افتخارالدیں اور شہزادہ خالد پرویز کی بھی خصوصی تعاون اور ہمدردی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ دیدار گاہ کی انتظامی امور کی انچارج سابق صدر لوکل کونسل امیر افضل نے خطاب کر تے ہوئے ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں اور اس کے ساتھ ائے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ دیدار گاہ کی تعمیر اور تیاریوں کے سلسلے میں دیدار گاہ میں مسلسل ۴۲ دن کام کیا گیا جس میں ہر طبقے کے لوگوں کی خصوصاسنی برادری کی خدمات اورتعاون قابل تعریف ہیں کہ انہوں نے ہر وقت اپنا تعاون ہمارے اور کونسل کے ساتھ جاری رکھا جس سے ہم ان کے مشکور ہیں انہوں نے ایس ار ایس پی اور ایس ار ایس پی کے سی او شہزادہ مقصودالملک ، شہزادہ افتخار الدیں،خالد پر ویز ،انتظامیہ ، ٹی ایم اے دیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اخر میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں اور شہزادہ خالد پر ویز نے خطاب کیا اور اپنی طرف سے ہر صورت میں ہمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں