231

چترال کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کے کاموں کا جال بچھائے اورپراجیکٹوں کو ایمانداری اور خلوص نیت سے پورا کریں؍ایم این اے شہزادہ افتخارالدین

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی مختلف علاقوں کے عمائیدن سے ملاقات،پراجیکٹ لیڈوروں کو کام ایمانداری سے کرنے کی ہدایات،جمعہ کے روز ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے اپنے رہائش گاہ زرگراندہ میں چترال کے مختلف علاقوں کے وفود سے ملاقات کی اور اُن کی مسائل سُنی۔اس موقع پر ایم این شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ چترال ٹاون میں ترقیاتی کاموں کا نہ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہے جس کا مجھے احساس ہے۔جبکہ چترال ٹاون میں ترقیاتی منصبوں پراب کام کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور مزید چھوٹے موٹے منصوبوں پر کام شروع کیے جارہے ہیں جس کے لئے مختلف علاقوں میں پراجیکٹ دئیے گئے ہیں اور یہ پراجیکٹ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر علاقے میں کاموں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دئیے جارہے ہیں۔اُنہوں نے پراجیکٹ لیڈروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کے کاموں کا جال بچھائے اورپراجیکٹوں کو ایمانداری اور خلوص نیت سے پورا کریں۔موقع پر ایم این اے نے وفود کے مسائل بھی سنے اور اُنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ایم این اے نے کہا کے چترال کے مختلف دیہات جہاں ٹرانسفارمر کی ضرورت تھی اُنہیں ٹرانسفارمر بہت جلد فراہم کیے جائینگے۔ایک سوال کے جواب پر ایم این اے نے کہا کہ لوئر چترال میں اس مہینے گولین گول ہائیڈرو پاؤر ہاؤس سے بجلی کی ترسیل شروع ہوجائیگی جبکہ اپر چترال کے لئے بجلی کی ترسیل میں پیڈو کی طرف سے کچھ پیچدگیوں کا سامنا ہے جس کے لئے میں گرڈ اسٹیشن میں ایک بڑے ٹرانسفارمر کے تنصیب کیلئے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ کرکے اس مسئلے کا حل بھی بہت جلد نکالونگا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے لئے گیس پلانٹ کی تنصیب میں بھی زمین کی خریداری میں تھوڑی بہت پیچدگیوں کو سامنا ہے اور ٹاون ایریا میں زمین کی قیمت انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کا بھی حل نکالا جارہا ہے اور چترال ٹاون سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر گیس پلانٹ کے لئے زمین کی خریداری متوقع ہے۔جس کے لئے اعلیٰ حکام ہز ہائی نس کریم آغا خان کے دورہ چترال کے فوراً بعد چترال آئینگے۔اُنہوں نے گولدور پل کی تعمیر میں تاخیر کے بارے میں کہا کہ ٹھیکہ دار پل کے لئے لکڑی کی ترسیل میں خلل کا کہہ رہا ہے جس کے وجہ سے کام میں تاخیرہوا ہے جس کے لئے متعلقہ اداروں سے بات کی جائیگی۔جبکہ اب پرمٹ پر بھی پابندی ہٹائی گئی ہے۔اُنہوں نے پل کے ٹھیکہ دار کو تاکید کی کہ وہ جلد ازجلد تعمیراتی لکڑی کا بندوبست کرکے پل پر کام شروع کریں تاکہ علاقے کے عوام کو آمدورفت میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں