264

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے ڈسی شگر ولی خان سے والدہ کی وفات پر خصوصی تعزیت کی۔

گلگت(خصوصی رپورٹ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے ڈسی شگر ولی خان اورسے ان کی والدہ کی وفات حسرت آیات پر ان سے خصوصی تعزیت کی۔چیف سیکرٹری کے ساتھ فنانس سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری لیاقت اور سیکرٹری عثمان،ڈی ایس پی منان، اے ڈی ممتاز، امیرجان حقانی،حاجی طالب جان کے علاوہ دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے ڈی اور اس کی فیملی سے تعزیت کی۔یاد رہے ڈی سی شگر کی والدہ گزشتہ دنوں انتقال کرگئی تھی جن کی تدفین گوہرآباد میں کی گئی۔آج چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے خصوصی تعزیت کی۔ خاندان کے ساتھ ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ڈی سی ولی کے بھائی ڈی ایس پی دیامر جبکہ ایک بھائی نوشاد عالم سابق ممبرجی بی اسمبلی، پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے لیڈر ہیں اور معروف سماجی شخصیت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں