چترال ( محکم الدین ) ڈی پی او چترال کیپٹن منصور آمان نے کہا ہے ۔ کہ صحت مند معاشرہ اُسے کہا جا سکتا ہے ۔ جس میں تمام ادارے اپنا فرض منصبی خوش اسلوبی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں ، بد قسمتی سے ہمارے ملک میں اس پر توجہ نہیں دی جاتی ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ اس رویے نے پورے سسٹم کو متاثر کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چترال پریس کلب کے صحافیوں کیلئے کرائم رپورٹنگ کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عام طور پر میڈیا کے لوگ پولیس پر یہ الزامات لگاتے ہیں ، کہ پولیس کسی واقعے کے بارے میں میڈیا سے سے تعاون نہیں کرتی ۔خصو صاً چترال سے باہر میڈیا کے افراد کو کافی شکایات ہیں ۔ لیکن وہاں تمام صحافیوں کو کسی جرم کے بارے میں پوری تفصیلات فراہم کرنا ممکن نہیں ۔ تاہم چترال کی حیثیت با لکل مختلف ہے ، اس لئے میں نے تمام انفارمیشن میڈیا سے شیئر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔