268

ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی آمد پردروش میں مشاورتی اجلاس ،مڈکلشٹ کے اسماعیلی کمیونٹی کوگرم چشمہ لانے اورلے جانے پرغور

دروش (نامہ نگار) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کے دورہ چترال کے موقع پر دروش میں ایک اجلاس زیر صدارت رضیت با اللہ صوبائی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی او دروش اقبال کریم ،ٹریفک واڈن عطاء الرحمن کے علاوہ مڈکلشت سے تعلق رکھنے والے اسماعیلی کونسل کے ذمہ داران زاہد حسین نائب ناظم سر دار عالم صدام حسین ریٹائر ڈ صوبیدار نواز ڈرائیور یونین کے نمائندے ممتاز علی جان ،فاروق علیشاہ،فدا حسین ،محمد خان ،بحرام سید اوردیگرنے شرکت کی ۔اجلاس میں مڈکلشٹ سے اسماعیلی کمیونٹی کو گرم چشمہ لانے اور لے جانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکیاگیا، سیکیورٹی اورٹرانسپورٹ کے حوالے پرغورکیاگیا۔انہوں نے اجلاس میںیہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کل سے شیشی کوہ روڈ پر ہونے والے کام کو 10 تاریخ تک بند رکھا جائے گا تا کہ آمدورفت میں آسانی ہوسکے۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیاکہِ ان کا بھر پور تعاؤن حاصل ہے۔ٹریفک بد نظمی سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس دروش کو خصوصی ڈاسک بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں