482

عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ؍اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے پیر کے روز ڈپٹی ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر ضیاء اللہ خان کی معیت میں چترال بازار میں میڈیکل اسٹور وں کا اچانک معائنہ کی اور انہیں معیاری اور وارنٹی شدہ ادویات فروخت کرنے کی تاکید کی اور کہاکہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی رورعایت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے گران فروشی، نرخنامہ اویزاں نہ کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر دس دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا۔ انہوں نے قصاب خانوں میں صفائی اور معیاری گوشت کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور قصابوں کوحکم دیاکہ وہ صفائی کو یقینی بنانے کے لئے سفید اپرن پہن لیا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ عبدالاکرم خان نے چترال بازار میں کالے رنگ کی شاپرزپر پابندی عائد کردی جبکہ سفید رنگ کے شاپنگ بیگ مرحلہ وار ختم کرنے اور ان کی جگہ کپڑے کے تھیلوں کو رواج دینے کی بھی ہدایت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں