258

ایگریکلچر ڈائریکٹریٹ پر برقعہ پوش حملہ،پشاور میں ناکہ بندیوں پر خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس تعینات

پشاور/پشاور میں ایگرکلچر انسٹی ٹیوٹ ڈائریکٹریٹ پر برقعہ پو ش حملہ کے بعد پولیس نے ضلع بھر کے داخلی راستوں پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینا ت کردئیے ہیں جنہوں نے مشکوک خواتین سے پوچھ گچھ اورتلاشی کا کام شروع کردیا ہے۔ ایگریکلچر ڈائریکٹریٹ پرحملہ کے لئے آنے والے تینوں حملہ آور سفید رنگ کے برقعہ پہنچ کر رکشہ میں آئے تھے ٗپشاور اور خیبرپختونخوا میں خواتین کی چیکنگ اس صورت میں ہوتی ہے جب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان خواتین کے بارے میں باقاعدہ معلومات ملی ہوئی ہوتی ہے اس کے علاوہ پختون روایات کی وجہ سے پیدل جانے والی اور گاڑیوں میں سوار خواتین کو نہ روکاجاتاہے ٗنہ ان سے پوچھ گچھ کی جاتی اور نہ ہی ایسی گاڑیوں کوروکا جاتاہے جن میں خواتین سوارہوں اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آوروں نے سفید رنگ کے برقعے پہن رکھے تھے لیکن مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے پشاور پولیس نے پشاور کے تمام داخلی راستوں اور اندرون شہر ناکہ بند یو ں پر پولیس کے ساتھ لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات کردی ہیں جنہوں نے مشکو ک اور برقعہ پوش خواتین سے پوچھ گچھ اور تلاشی کام کام شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے سادہ لوح خواتین کو مسائل کاسامنا کرنا پڑ رہاہے لیکن پولیس حکام اور اہلکاروں کاکہناہے کہ وہ صرف مشکو ک خواتین کی تلاشی لے رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں