213

انگارغون پانی کی نایابی کے حوالے سے متعلقہ اسٹاف کوہدایت کی جائے؍حکیم خان

چترال (نامہ نگار)سماجی کارکن حکیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ WSU ادارے کے عملے صر ف گھروں میں پانی بل تقسیم کرتے وقت نظرآتے ہیں ۔ جبکہ پانی کی صورت حال یہ ہے کہ کئی کئی دنوں تک لوگ انگار غون پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ زرگراندہ کے شروع میں ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کے دولت خانہ کے آس پاس تمام لائنوں میں پانی نہیں آتے ہیں اس لئے کرایہ دارانتہائی مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشادعلی سودھرسے درمندانہ اپیل کی ، کہ متعلقہ اسٹاف کوسختی سے ہدایت کی جائے تا کہپینے کے پانی کا یہ سنگین مسئلہ حل ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں