246

سرکاری سکولوں میں فروغ تعلیم کے ساتھ معیاری ایجوکیشن کی فراہمی کی غرض سے اضلاع کی سطح پر رینکنگ سسٹم متعارف

پشاور۔خیبر پختونخواحکومت نے سرکاری سکولوں میں فروغ تعلیم کے ساتھ معیاری ایجوکیشن کی فراہمی کی غرض سے اضلاع کی سطح پر رینکنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے آزمائشی بنیادوں پر شروع اس سسٹم کے تحت ماہ اکتوبر میں لکی مروت نے 77.1فیصد سکور کرکے رینکنگ میں پہلا نمبر حاصل کیا دوسرے نمبر پر لوئر دیر 75.9اور 77.1فیصد سکور کے ساتھ ملاکنڈ تیسرے نمبر پر رہا سب سے خراب کارکردگی کے حامل اضلاع میں پشاور ٗ کوہستان ٗ دیر اپر ٗ سوات اور کوہاٹ شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق رینکنگ میں ٹاپ نمبرز پر آنے والے اضلاع کو انعامات جبکہ خراب کارکردگی کے حامل اضلاع کو جرمانے کئے جائینگے رینکنگ سسٹم کے پیمانے میں پنجم اور میٹرک کے نتائج ٗ طلبہ کی حاضری ٗ داخلوں کی شرح ٗ نصابی کتب کی فراہمی ٗ وظائف ٗ فرنیچر کی فراہمی سمیت دیگرامور کو جانچا جاتا ہے اس میکنزم سے تمام اضلاع کے سکولوں میں حاضری کی شرح میں 5ٗ داخلہ شرح میں 4ٗ پی ٹی سیز میں 9اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں 38فیصد اضافہ ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں