211

آصف علی زرداری نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کی کمان اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کے سپرد کردی

اسلام آباد۔سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کی کمان اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کے سپرد کردی ،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت ہمیں تحفے میں ملی ہے ، ہم تو گڑھی خدا بخش دفن ہو جائیں گے مگر بلاول بھٹو زرداری اب کمان آپ کو سونپ رہا ہوں امید ہے جس طرح آپ نے بینظیر بھٹو شہید اور میرے ساتھ وفا کی ہے اتنی ہی وفا بلاول بھٹو زرداری کیساتھ نبھائیں گے ۔

منگل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کا انعقاد کیاگیا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی کمان اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کوسونپ دی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں سیاست سپر ہائی وے پر چڑھ چکی ہے ،جو بھی ہوگا،اب ووٹ کے ذریعے ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت ایک تحفہ ہے ، ہم نے جمہوریت کا تحفہ گڑھی خدابخش لیکر نہیں جانا ہے ،ہم تو گڑھی خدا بخش جا کر دفن ہو جائیں گے مگر آپ کو بلاول بھٹو زرداری سونپ کر جارہا ہوں امید ہے بلاول سے بھی اتنی ہی وفا کریں گے جتنی بی بی شہید اور میرے ساتھ کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں