235

چترال کی تاریخ میں پہلی باربروغل کے اشکاروازکے مقام پرکھلی کچہری،ڈی سی چترال نے مکمل تعاون کی یقین دہانی

چترال(نامہ نگار)چترال کے ڈپٹی کمشنر چترال ارشادعلی سودھرنے چترال کے انتہائی شمال میں واخان کی پٹی کے قریب واقع علاقہ بروغل کاتفصیلی دورہ کیامقامی عوام کی مشکلات اورمسائل سے نہ صرف آگاہی حاصل کی بلکہ ان کوحل کرنے کے لئے بھی موقع پرعملی اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے چترال کی تاریخ میں پہلی باربروغل کے اشکاروازکے مقام پرکھلی کچہری لگائی اس موقع پراشکاروازکے لشکرگازکیلئے روڈکی مدمیں ایڈیشل فنڈکی منظوری ،بروغل نیشنل پارک کی ڈی نوٹفیکشن ،چترال لیویزمیں بھرتی کے لئے سپیشل کوٹہ ،ٹیلی کمینکیشن کی منظوری ،بروغل میںیوٹیلٹی سٹور،لیڈیزہیلتھ ورکرزمقامی کمیونٹی سے ٹریننگ کی منظوری ،حیوانات کی افزائیش وبیماری کی روک تھام کے لئے دولاکھ روپے کی طبی امداد ،فری میڈیکل کیمپ میں 135افرادطبی معائینہ 140خاندانوں میں گرم کپڑے رضائیان ،کمبل وفوڈوغیرہ تقیسم ،دربندپل وژوپوپل کی تعمیرکابھی اعلان کیاانہوں نے سی ڈی ایل ڈی فنڈسے بروغل کے مقام پرتعمیرشدہ روڈکاافتتاح کیا اوریارخون لشٹ گورنمنٹ ہائی سکول کی تعمیرکاکام تیزکرنے کی بھی ہدایت کیا اس موقع پرپہلی بارڈی سی چترال کودسمبرکے مہینے اپنے درمیان موجودپاکرمقامی عوام اورعمائدین نے ان کاپرخوش استقبال کیااورخصوصی شکریہ اداکیا۔ڈپٹی کمشنر چترال کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال منہاس الدین،ریٹائیرڈکیپٹن شہزادہ سراج الملک اوردیگراداروں کے متعلقہ افیسران موجودتھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں