284

غیر معیاری سامان فروخت کرنے والوں کو حوالات کی ہوا کھلایں گے؍اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم

چترال(ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے بازارمیں چکینگ کے دروان بلچ بازار میں غیرمعیاری اور زائدالمعیاد اشیارکھنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیاکئی دکانوں کوسیل اور درجنوں دکانداروں سے ایکسپائر شدہ اشیاء برآمد کر کے اپنے قبضے میں اُن کے خلاف ا یف آئی آردرج کرنے کاحکم دیا۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کسی بھی دکاندار کو غیر معیاری ایشائے خوردو نوش بیچنے کی اجازت نہیں دے گی اور آئندہ غیر معیاری سامان فروخت کرنے والوں کو حوالات کی ہوا کھلایں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام سے اپیل کرتے ہیں غیرمعیاری اورزائدالمعیاداشیائے فروخت کرنے والوں کوضلعی انتظامیہ کی نوٹس میں لایاجائے ۔اے سی نے کہاکہ لوگوں کی صحت سے کھیلنے والوں کوکاروبارکرنے کاموقع نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں