321

جے یوآئی میں شمولیت کا نہیں حمایت کا اعلان کیاہے /مہترچترال فاتح الملک علی ناصر

چترال(نمائندہ  )مہترچترال ہزہائی نس فاتح الملک علی ناصر نے کہا ہےکہ انہوں نے امیرجمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات میں جمعیت کی حمایت اورسپورٹ کااعلان کیاتھا نہ کہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا ۔اس موقع پر میں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو دورہ چترال کی دعوت دیاتھا تاکہ باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوسکیں یاد رہے گذشتہ دنوں میں سوشل میڈیاپر ان دوشخصیات کے درمیان ملاقات کا کافی چرچارہااور جے یو آئی ورکرزمہترچترال کی باقاعدہ جمعیت میں شمولیت کاپروپیگنڈہ کرتے رہے۔چترال کے ایک مقامی ہفت روزہ اخبار کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مہترچترال نے کہا کہ جے یو آئی میراپسندیدہ مذہبی اورسیاسی جماعت ہے جس کی میں حمایتی اورپُرجوش سپورٹرہوں ۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن میرادورہ چترال کی دعوت قبول کرچکے ہیں ان کی آمدسے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔جو آگے جاکر چترال کی سیاست میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوسکے گی ۔یاد رہے مہتر چترال عملی سیاست میں قدم جماچکے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے بیشتروقت چترال میں گزارنے کے علاوہ لوگوں کی غم اور خوشی میں شامل ہورہا ہے ۔مختلف موقعوں پرعوامی اجتماعات اورعوامی ضروریات کے تحت دل کھول کرعطیات کا بھی اعلان کرتا ہے ۔چترال ٹاؤن کے کئی دیہات کادیرینہ مسئلہ قبرستان کیلئے کئی چکورم اراضی دینے کااعلان اور خصوصاًچیوڈوک میں آباد سینکڑوں خاندانوں کوانکے زیرقبضہ گھروں کا ملکیتی حق دے چکا ہے۔اپنی ذاتی مقبولیت اور خاندانی اثررسوخ کی وجہ سے آئندہ چترال کی سیاست میں مہترچترال کا کردار اہم ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں