چترال ( ارشاد اللہ شادؔ ) 5دسمبر بروز بدھ گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن زیر صدارت شیخ الحدیث و صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ منعقد ہوا ۔ تقریب میں مہتر چترال فتح الملک علی ناصر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کی طرف سے ADOضیاء الرحمن، مولانا جمشید احمد، مولانا عبد الرحمن قریشی کے علاوہ جامعہ ہذا کے اساتذہ کرام ، طلباء اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اسٹیج کی ذمہ دار ی جامعہ ہذا کے استاد مولانا حیدر زمان کو سونپی گئی تھی ۔ اس محفل کو تلاوت کلام پاک سے منور کرنے کی سعادت جامعہ ہذا کے طالبعلم قاری ساجد الرحمن نے حاصل کیا ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد حضور ؐ کی شا ن میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے حافظ منیب الرحمان دربار رسالت مآب ؐ میں نعت پیش کرکے حاضرین کے دل و دماغ میں عشق رسول ؐ پھیر دیا ۔ اس کے بعد حافظ ظہور احمد، حافظ نجم الامع، حافظ سلمان رشید نے قرآن کی تکمیل کر دی ،اور آخری سبق شرکاء محفل کی موجودگی میں صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ کو سنایا۔ اس کے بعد شیخ الحدیث وصدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ نے
تقریب میں مہتر چترال فتح الملک علی ناصر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آخر میں اجتماعی دعاکے ساتھ محفل کا اختتام ہوگیا۔