214

ایم ایم اے مسترد، جے یو آئی س کا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا حتمی فیصلہ

جمیعت علماء اسلام سمیع الحق گروپ نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی کو مسترد اور آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا حتمی اعلان کر دیا۔

ایم ایم اے کی بحالی یا پی ٹی ائی کے ساتھ اتحاد میں سے ایک کے انتخاب کیلئے جے یو آئی س کی مرکزی شورٰی کا اجلاس پردہ باغ پشاور میں منعقد ہوا جس میں مولانا سمیع الق نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پارٹی ارکان نے مولانا فضل الرحمٰن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کرسی کے بغیر نہیں رہ سکتے اور ایم ایم اے کو بھی وہ اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ایم ایم اے کو جس نے نقصان پہنچایا ہے اس کے تعین کیلئے بھی تحقیقات کرائی جائیں۔

اجلاس کے آخر میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت علماء کرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور ے کئی اسلامی قوانین بھی منظور کرا چکی ہے لہٰذا ایم ایم اے کی بحالی کے بجائے پی ٹی ائی کے ساتھ اتحاد بہتر ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کیلئے مزید دینی جماعتوں کی رضامندی بھی حاصل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں