چترال ( محکم الدین ) چترا ل طیارہ حادثے میں گذشتہ سال شہید ہونے والے افراد خصوصا ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ کی یاد میں کئی پروگرامات منعقد ہوئے ۔ جس میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ ، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین ایدین ، ڈی پی او چترال کیپٹن منصور آمان ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف اداروں کے آفیسران ، عمائدین ، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی ۔ اس حوالے سے پہلی تقریب اُسامہ احمد وڑائچ پارک دنین چترال میں ہوئی جس میں پولیس کے دستے نے شہید اُسامہ کو سلامی دی ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین ، ڈی پی او کیپٹن منصور آمان نے علامتی طور پر شہید کی تصویر ر پھول چڑھائے اور اجتماعی دُعا کی ۔ اس موقع پر دیگر اداروں کے افیسران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ بعد آزان شاہی مسجد چترال میں خطیب شاہی مسجد چترال خلیق الزمان اور قاری شبیر احمد کے زیر اہتمام قرآن خوانی ہوئی ۔ جس میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔ اور قرآن خوانی کے اختتام پر تمام شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دُعاکی گئی ۔ شہدا کی یاد میں تیسری تقریب گورنمنٹ سنٹنیل ہائی سکول چترال کے ہال میں اُسامہ کئیرئیر اکیڈیمی کے زیر اہتمام انجام پذیر ہو ا ۔ جس میں ضلع ناظم چترال نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع ناظم ، ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او ، اور اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں شہید اُسامہ کی چترال کے ساتھ محبت ، اس کی تعمیرو ترقی میں دلچسپی اور چترال کے نوجوانوں کو ملک کے دوسرے شہروں کے مقابلے میں لانے کیلئے کئیرئیر اکیڈیمی کے قیام