چترال ( محکم الدین ) لوکل ٹیچرز ایسوسی ایشن بمبوریت کے اساتذہ نے طیارہ حادثے کے شہدا کی یاد میں ا یک تعزیتی ریفرنس بمبوریت کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں علاقائی عمائدین ، مسلم اور اقلیتی نمایندگان اور اساتذہ و طلباء نے شرکت کی ۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچر مطیع الرحمن ، زاہد عالم اور ممتاز کالاش رہنما وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ یہ طیارہ حادثہ چترال کی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے ۔ جس نے چترال پر بہت گہرے اثرات چھوڑے ہیں ۔ اور ہر کوئی اس غم میں مبتلا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس حادثے نے چترال کے کئی خاندانوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے ۔ اور وہ بکھر کر رہ گئے ہیں ۔ اپنے عزیزوں کے اس اندوہناک حادثے میں ہلاکت کے کوفت سے ابھی تک آزاد نہیں ہوئے ہیں ۔ اور نہ اس غم کو بھلانا اُن کے بس کی بات ہے ۔ انہوں نے سابق ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ ، ممتاز مبلغ جنید جمشید ، چترال کے دیگر شہداکے خاندانوں سے دلی