چترال(نامہ نگار)بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ بنانے کے خلاف چترال میں جماعت اسلامی ضلع چترال کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسے اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اقوام متحدہ کے قوانین پر عملدرآمد پر زور دیا جس کے تحت1928ء کے بعدمفتوحہ علاقے کا تصور ختم کردیا گیا ہے اورفلسطین ایک جابرانہ قبضے کی وجہ سے ایک مقبوضہ علاقہ قرار پایا ہے۔اُنہوں نے امریکہ کی طر ف سے بیت المقد س کو اسرائیل کو دینے اور وہاں اسرائیلی سفارت خانے کے قیام کو بین الاقومی قانون کے خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اوربیت لمقدس کو مسلمانوں کے حقیقی دل کی دھڑکن گردانتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکہ کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی۔مقررین نے قراداد کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا