358

ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں عوامی شکایات کی فوری ازالے کے لئے قائم کردہ کمپلنٹ ریڈرسل سیل کا افتتاح بدست کمشنر ملاکنڈڈویژن

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید مظہر الاسلام شاہ نے ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں عوامی شکایات کی فوری ازالے کے لئے قائم کردہ کمپلنٹ ریڈرسل سیل (سی آر سی ) کا افتتاح کیا اور اس موقع پر اپنے خطاب سرکاری افسران اور اہلکاروں پر زور دیاکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور اس بات کی یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائے کہ کسی بھی درخواستی کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ریلیف مل جائے اور یہی ہمارا منتہائے مقصود ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سب سے پہلے اپنے ضلعے میں اس سہولت کی فراہمی کے لئے عملی قدم اٹھایا جس کے لئے چیف سیکرٹری نے ہدایات جاری کردی تھی۔ انہو ں نے کہاکہ ہم اس بات کو عملی جامہ پہنتاہوا دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہر سرکاری افسر اور اہلکار حقیقی معنوں میں عوام کا خادم بن کر ڈیوٹی انجام دے دے تاکہ عوامی مسائل سر اٹھانے سے پہلے ہی حل ہوسکیں۔ اس موقع پر بریفنگ میں ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر نے کہاکہ کوئی شخص شکایت لے کر سی آر سی کے دفتر پہنچے گا، اس کے درخواست کو فوری طور پر متعلقہ افسر کو بھیج دیا جائے گااور ساتھ درخواستی کوموبائل فون نمبرپر کاروائی سے آگاہ رکھا جائے گا جب تک یہ شکایت دور نہ ہوجائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس عمل میں کم سے کم وقت صرف ہوگا کیونکہ اس میں ڈاک خانے کے ذریعے فائل بھیجوانے کی بجائے کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کے ذریعے خط وکتابت ہوگی جس میں دنوں کی بجائے گھنٹے لگتے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ اور آر پی او ملاکنڈ اختر حیات گنڈاپور نے کمپلینٹ سیل کے طریقہ کارکا عملی مظاہرہ دیکھنے کے لئے اپنی اپنی درخواستیں سیل کے انچارج کے پاس جمع کرادئیے اور انہیں منٹوں کے دوران متعلقہ محکموں سے جواب دے دئیے گئے اور شکایات دور ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوگئے ۔ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ بھی بعدازاں تقریب میں شریک ہوئے اور اس سیل کو بہت ہی اہم قرار دیا اور اسے چیف سیکرٹری محمد اعظم خان کی طرف سے خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے تخفہ قرار دیا۔ ڈی پی او چترال منصور امان، ایس پی انوسٹی گیشن طارق کریم، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ساجد نواز ، ڈی ایس پی ظفر احمد اور ڈی ایس پی فاروق جان بھی موجود تھے ۔کمپلینٹ سیل کے دفتر اور کمپیوٹر میں پراگرامنگ کی تیاری میں انتھک محنت کرکے بہت ہی مختصر وقت میں مکمل کرنے پر ساجد نواز کی کوششوں کو داد دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں