چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید مظہر الاسلام شاہ نے ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں عوامی شکایات کی فوری ازالے کے لئے قائم کردہ کمپلنٹ ریڈرسل سیل (سی آر سی ) کا افتتاح کیا اور اس موقع پر اپنے خطاب سرکاری افسران اور اہلکاروں پر زور دیاکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور اس بات کی یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائے کہ کسی بھی درخواستی کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ریلیف مل جائے اور یہی ہمارا منتہائے مقصود ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سب سے پہلے اپنے ضلعے میں اس سہولت کی فراہمی کے لئے عملی قدم اٹھایا جس کے لئے چیف سیکرٹری نے ہدایات جاری کردی تھی۔ انہو ں نے کہاکہ ہم اس بات کو عملی جامہ پہنتاہوا دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہر سرکاری افسر اور اہلکار حقیقی معنوں میں عوام کا خادم بن کر ڈیوٹی انجام دے دے تاکہ عوامی مسائل سر اٹھانے سے پہلے ہی حل ہوسکیں۔ اس موقع پر بریفنگ میں ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر نے کہاکہ کوئی شخص شکایت لے کر سی آر سی کے دفتر پہنچے گا، اس کے درخواست کو فوری طور پر متعلقہ افسر کو بھیج دیا جائے گااور ساتھ درخواستی کوموبائل فون نمبرپر