75

تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس کے زیر اہتمام ایک غیر معمولی اجلاس،سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ

چترال ( محکم الدین ) اتوار کے روز تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس کے زیر اہتمام ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں بڑی تعداد میں جے یو آئی کے رہنماؤں قاری جمال عبدالناصر ، مولانا عبدالسمیع ، قاری نسیم ، مولانا فضل حق کے علاوہ ڈرائیور یونین اور تجار یونین کے عہدہ داروں وغیرہ نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ کہ باہمی اخوت اور بھائی چارے کی فضا میں ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے دورۂ چترال کے موقع پر عوام کی طرف سے بھی وہ احترام دیا گیا ،جو احترام حکومت پاکستان اُنہیں دیتی ہے ۔ لیکن یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ بعض ناعاقبت اندیش افراد نے سمجھنے کی کوشش نہیں کی ،اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیاہے۔ جو کہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل گرفت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نا سمجھ افراد کے خلاف بروقت پولیس کی طرف سے کارروائی کی جانی چاہیئے ۔ تاکہ آیندہ کسی اور کو شہہ نہ مل سکے ۔ اجلاس میں پیر کے روز چترال میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ درین اثنا جماعت اسلامی ضلع چترال کے زیر اہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس میں دفاتر قائم کرنے کے خلاف زبردست احتجاج ہوا ۔ جس میں امریکہ کے اعلان کو مسترد کیا گیا ۔ اور اُن کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس جلسے میں بھی سوشل میڈیا میں متنازعہ کمنٹس پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email