221

شہزادہ ریاض جیلانی آف بمباغ کوشت اتوار کے روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے

چترال ( نمائندہ چترال ) شہزادہ ریاض جیلانی آف بمباغ کوشت
اتوار کے روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے ۔ انھیں 11دستمبر بروز پیر دن  2بجے آبائی قبرستان بمبا غ میں سپر دخاک کیا جائیگا۔ مرحوم میجر ریٹائرڈ شہزادہ لام جیلانی کا سب سے بڑا بیٹا، شہزادہ نثارجیلانیاورڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی کا بڑا بھائی اور سابق گورنر شہزادہ خدیو الملک موڑکہو کے پوتا تھے۔ مرحوم ریاض جیلانی ایچی سن کالج لاہور اورایڈورڈ کالج پشاور کے گریجویٹ تھے۔ وہ کچھ عرصے کیلئے امریکن کونسلیٹ پشاور کے ساتھ بھی منسلک تھے۔ ان کے لواحقین میں بیٹا شہزادہ عمر ریاض جیلانی اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں