234

اساتذہ کی بھرتی کیلئے پروفیشنل ڈگری کی شرط ختم کرنے کیخلاف گومل یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ اسمعیل خان کی گومل یونیورسٹی کے شعبہ آئی ای آر کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔

سٹی کیمپس تا پریس کلب نکالی گئی اس ریلی میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے طلبہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ان کی پروفیشنل ڈگری کی اہمیت ختم کرکے رکھ دی ہے کیونکہ این ٹی ایس کے ذریعے مشتہر کی گئی آسامیوں میں ان کیلئے کوٹہ مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

بی ایڈز آنرز کی طالبہ بشری رفیق نے اس حوالے سے ٹٰی این این کو بتایا کہ وہ دیگر آسامیوں کیلئے درخواست نہیں دے سکتیں اس لیے حکومت کو ان کی ڈگری کو اہمیت دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ڈاکٹرز چار سالہ کورس کے بعد ڈاکٹرز بنتے ہیں اسی طرح بی اے ڈگری ہولڈرز کی بجائے انہیں ہی استاد بننا چاہیے کیونکہ انہوں نے درس و تدریس کا چار سالہ کورس کیا ہے۔

مظاہرین نے دھمکی دی کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں