چترال ( محکم الدین ) ضلع کونسل چترال کا تین روزہ اجلاس دوسرے دن بھی جاری رہا ۔ کنوئنیر ضلع کونسل کی زیر صدارت جب اجلاس کا آغاز ہوا ۔ تو لواری ٹنل روڈ کے حوالے سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مولانا عبدالرحمن ، رحمت الہی ، غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ۔ کہ چھوٹے ٹنل سے چترال کی طرف روڈ کو چترال کے موسمیاتی حالات کے بالکل برعکس تعمیر کیا گیا ہے ۔ جہاں بارش اور برفباری کے دوران بڑے پیمانے پر حادثات کے خطرات ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ابھی سے مسافرگاڑیوں کو چڑھائی چڑھنے اور پشاور سے آنے والی گاڑیوں کو اٹرنے میں انتہائی تکالیف کا سامنا ہے ۔ اور مسافروں کو ہر لمحہ جان کا خطرہ درپیش ہے ۔ جس کی وجہ سے اکثر مسافر گاڑی سے اُتر کر پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس مقام پر اگر حادثہ ہوا ۔ تو این ایچ اے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ اجلاس کے دوران ممبر دسٹرکٹ کونسل رحمت الہی کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں لواری ٹنل کے افتتاح کے بعد لواری ٹنل میں مسافروں کو انتظار پر مجبور کرنے کو بلا جواز قرار دیا گیا تھا ،اور مسافر گاڑیوں کو بغیر انتظار کے ٹنل سے گزرنے کی اجازت دینے ، کرایوں میں کمی کرنے اور پشاور سے چترال رات کے وقت سفر پر