316

لہسن ایسی قدرتی دوائی ہے جس کے استعمال سے سینکڑوں اقسام کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں

لندن( نیوز ڈیسک)۔ لہسن ایسی قدرتی دوائی ہے جس کے استعمال سے سینکڑوں اقسام کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔انسان قدیم زمانوں سے لہسن کا استعمال کرتا آیا ہے قدیم رومن، مصری، ایرانی،عرب، چائینز اور دنیا کی مختلف اقوام نے لہسن کے فوائد کوتسلیم کیا ہے جب کہ لہسن کو مصالحہ جات کا ”سردار“ بھی کہا گیا ہے۔لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے، سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان کھانسی، نزلہ اور زکام سے محفوظ رہتا ہے۔ لہسن میں وٹامن سی 15فیصد، وٹامن بی سکس17فیصد، پروٹین1.8فیصد، مینگانیز23فیصد اور فائیبرکی مقدار0.6فیصد ہے جودیگر سبزیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔لہسن کاکھانے میں استعمال خون کو پتلا کرتا ہے جس سے دل کو خون جسم تک پہنچانے میں آسانی ہوتی ہے اور یہ دل کے امراض کو روکنے اوربند شریانوں کو کھولنے میں بھی معاون ثابت ہوتاہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے لہسن بہترین دوا بھی ہے۔دل کی شریانیں بند ہونے کی شکایت پر خالی پیٹ لہسن کا استعمال طبیعت بحالی میں جادوئی اثررکھتا ہے جب کہ خالی پیٹ لہسن کااستعمال پیٹ میں موجود بیکٹیریا کو کمزورکردیتا ہے جس سے بیکٹیریا لہسن کی طاقت کے خلاف لڑ نہیں پاتا اورانسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔اسی طرح اگرجلدی بیماریوں کاسامنا ہے تو خوراک میں لہسن کی مقدار بڑھادیں، لہسن جسم سے زہریلے اور کثیف مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے اور جلد کو تر وتازہ بناتا ہے۔ قدیم یونانی لہسن کو تھکن سے بچاؤ اور انرجی بڑھانے کے لیے بھی استعمال کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں