365

عوام کے ساتھ ذیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے؍اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم

چترال (ڈیلی چترال نیوز) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے جمعرات کے روز چترال بازار اور مضافات میں دکانوں، ہوٹلوں، ریسٹورانوں اور میڈیکل اسٹوروں کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری اور مقررہ قیمت سے ذیادہ وصول کرنے اور نرخنامہ نہ رکھنے پر پانچ دکانوں کو مکمل طور پر سیل کردیا اور 13دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے 21دکانوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کے ساتھ ذیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ عبدالاکرم خان نے عوام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے دکانداروں کے بارے میں مقامی پولیس اور انتظامیہ کے پاس شکایات جاری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں