257

عبداللطیف پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدراوراسرارالدین جنر ل سیکرٹری منتخب

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ملاکنڈڈویژن کے صدر محمودخان کے دفترسے جاری مراسلے کے مطابق عبداللطیف کو پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کا دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔عبدالطیف کوپاکستان تحریک انصاف چترال کے بانی کارکنوں میں شمارکیاجاتاہے ۔انہوں نے 2002ء اور 2013 ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑتے ہوئے چترال میں دوسری پوزیشن پرآیاتھااورپاکستان تحریک انصاف کوچترال میں آگے لے جانے میں اُن کی بے شمارخدمات ہے ۔ملاکنڈڈویژن کے صدر محمودخان کے دفترسے جاری مراسلے کے مطابق عبداللطیف کوضلعی صدر، عبدالولی خان ایڈوکیٹ سینئر نائب صدرچترال ٹاون، رحمت غازی خان سینئر نائب صدر اپرچترال،امین الحسن سینئر نائب صدر،فیصل صلاح الدین سینئر نائب صدر دروش،شہزادہ امان الرحمان نائب صدر گرم چشمہ،حاجی گل نوازنائب صدر دروش،شہزادہ سکندرالملک نائب صدر مستوج،غلام مصطفےٰ ایڈوکیٹ نائب صدر،اسرارالدین جنرل سیکریٹری، فاروق علی شاہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری،مولانا عبداللہ صدرعلماء ونگ،ڈاکٹر نذیر حسین شاہ صدر ڈاکٹر ونگ،انجینئرخالد محمود انفارمیشن سیکریٹری، وزیر زادہ کالاش اقلیتی امور،ضیاء الرحمان یوتھ سیکریٹری اوراختر ولی شاہ خزانچی مقررکیاگیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں