چترال ( محکم الدین ) حجرہ آرگنائزیشن اور پولیس سٹیشن تھانہ ایون کے زیر انتظام کمیونٹی پولیسنگ پروگرام کے حوالے سے یو این ڈی پی کے تعاون سے کھلی کچہری گورنمنٹ ہایئر سکینڈری سکول ایون میں منعقد ہوا ۔ جس میں مقامی علماء کرام،عمائدین علاقہ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ایس ایچ او تھانہ ایون امان اللہ نے پولیس ا ور عوام کے باہمی قریبی تعاون کے ذریعے سے تنازعات کے حل اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اور کہا ، کہ ایون کے85 فیصد کیسز جو ایف آئی آر کے قابل تھے ، بلدیاتی نمایندگان و معززین علاقہ کے تعاون سے مصالحت کے ذریعے حل کئے گئے ہیں جبکہ 15 فیصد ا یف آئی آر مختلف جرائم سے متعلق ہیں ۔ اور ہماری کوشش ہے ۔ کہ عوام تنازعات میں الجھ کر اپنے وسائل اور وقت ضائع کرنے سے بچ جائیں ۔ اور اسی کوشش کے نتیجے میں پولیس اور عوام ایون کے مابین تعلق بہت مضبوط ہو چکا ہے ۔ ایس ایچ او نے کہا ۔ کہ ہم منشیات پر قابو پانے کی ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں ۔ اور اس میں ہمیں توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ منشیات کے استعمال سے جو اولاد اپنے والدین کی نافرمانی پر اُتر آئے تھے ۔ ہماری کوششوں سے ترک منشایت کرکے والدین کی فرمانبرداری اختیار کی ہے ۔ انہوں نے والدین پر زور