201

ایم ایم اے بحالی سے نفاذ اسلام کی راہ ہموار ہوگی

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی بحالی سے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کےلئے راہ ہموار ہوگی، تمام دینی پارٹیاں مل کر ملک سے کرپشن اور لوٹ مار ختم کرکے امریکی ایجنٹوں کا راستہ ہمیشہ کےلئے بند کردیں گی۔

تخت بھائی میں سیکرٹری ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن خیبرپختونخوا ظاہر شاہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام علماء ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اگلے عام انتخابات میں کرپٹ اور طاغوتی قوتوں کے ایجنٹوں کا مقابلہ کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی ملک کے عوام کے دلوں کی آواز ہے اور اگلے عام انتخابات میں عوام ایم ایم اے کو مسند اقتدار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں